نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بہار میں ملی شکست کو پوری پارٹی کی شکست قرار دیتے ہوئے مستقبل میں متنازعہ بیان دینے والے کسی بھی لیڈر کو نہیں بخشنے
کاپارٹی صدر امت شاہ کو آج مشورہ دیا۔
مسٹر گڈکری نے یہاں کہا کہ بہار کی ہار کسی ایک لیڈر کی نہیں بلکہ پوری پارٹی کی شکست ہے۔
اس شکست کے لئے صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور مسٹر شاہ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔